ورلڈ اتھلیٹکس مقابلوں کی فاتح شیلی این فریزر کا خود سے متعلق حیران کن انکشاف، شائقین کا دل جیت لیا

شیلی این فریزر فائل فوٹو شیلی این فریزر

شمالی امریکا کے ملک جمیکا کی ایک بچے کی ماں ورلڈ اتھلیٹکس مقابلوں میں سو میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون بن گئیں۔

شیلی این فریزر کے ہاں دو سال پہلے بڑے آپریشن سے بیٹا پیدا ہوا تھا۔ شیلی این فریزر نے اس وقت دنیا کو حیران کر دیا ۔  جب انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں 12 سیکنڈز کے فرق سے 100 میٹر دوڑ جیت کر اعزاز اپنے نام کیا۔ 32 سالہ شیلی نے یہ فاصلہ 10.71 سیکنڈ میں طے کر کے کریئر کا آٹھواں عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ شیلی فریزر کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش کے بعد یہاں بطور عالمی چیمپیئن کھڑا ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وہ ثابت کرنا چاہتی تھیں کہ ہمت سے کام لے کر خواتین کچھ بھی کر سکتی ہیں۔ شیلی نے صرف دو سال پہلے بیٹے کی پیدائش کے وقت ہسپتال کے بیڈ پر لیٹ کر ورلڈ چیمپئن شپ کا فائنل دیکھا تھا اور اب اسی بیٹے کو گود میں اٹھائے اسٹیڈیم کا چکر لگایا۔ برطانیہ کی ڈینا ایشر سمتھ اس دوڑ میں دوسرے مقام پر رہیں۔ انھوں نے یہ فاصلہ 10.83 سیکنڈ میں طے کر کے نا صرف نیا قومی ریکارڈ قائم کیا بلکہ 36 برس کی عمر میں ان عالمی مقابلوں میں سپرنٹ میں انفرادی طور پر کوئی بھی میڈل حاصل کرنے والی پہلی برطانوی خاتون بھی بن گئیں۔

install suchtv android app on google app store