گیند لگی انتہائی حساس جگہ پر جس سے کھلاڑی ہوا بے ہوش اور اسپتال منتقل کیا گیا

 فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے فائل فوٹو فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے

قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے خیبرپختونخوا ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے سندھ اور خیبرپختونخوا کے میچ کے دوران کے پی کے کے کھلاڑی سمیع اللہ جونیر گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

سندھ سیکنڈ الیون کے حسان خان کے اسٹروک پر برق رفتار گیند سلی پوائنٹ پر کھڑے سمیع اللہ کی گردن پر جا لگی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے۔

سمیع اللہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت بہتر نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں دوسرے اسپتال ریفر کردیا، نجی اسپتال میں سمیع اللہ کا علاج جاری ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان کے مطابق سمیع اللہ اب ہوش وحواس میں ہیں اور طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store