سرفراز احمد نے کس نوجوان کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی حمایت کردی؟ وجہ بھی سامنے آگئی

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بابر اعظم کو نائب کپتان بنانے کی حمایت کرتے ہوئے اسے اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ورلڈ کپ کے دوران میرے پی سی بی سے اچھے تعلقات رہے،اس وقت تمام تر توجہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پر ہے، پوری کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں، میں ان کی کپتانی میں بھی کھیل چکا ہوں، ہم قومی ٹیم کی بہتری کے لیے مل جل کرکام کریں گے۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہاکہ اب میں نے بیٹنگ لائن میں اپنا نمبرمنتخب کرلیا ہے،کوشش ہوگی کہ اسی پر کھیلوں، اس حوالے سے مصباح سے بھی بات ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کپتان کی مدت کا فیصلہ پی سی بی کرتا ہے، سب سے بڑی بات بورڈ اور کپتان کے درمیان کمیونیکیشن برقرار رہنا ہے، اب حکام کی مرضی جسے وہ چاہیں ٹیسٹ کپتان نامزد کردیں۔انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کو نائب کپتان بنانا اچھا اقدام ہے، وہ اس طرح کپتانی کے لیے بھی تیار ہوجائیں گے،بابر کے ساتھ بھی میرے اچھے تعلقات ہیں، وہ سلپ کی فیلڈ پرمیرے ساتھ ہی ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store