مصباح الحق نے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کا ذمہ دار کسے ٹھہرا دیا؟ کپتان سرفراز کو اچھی خبر سنا دی

چیف سلیکٹر مصباح الحق فائل فوٹو چیف سلیکٹر مصباح الحق

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کا ذمہ دار اکیلے کپتان کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں ، سرفراز کی اپنی کارکردگی اچھی رہی تو ٹیم اچھا کھیلے گی، سرفراز کے ساتھ میرا کام بہت اہم ہوگا ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بطور چیف سلیکٹر میرے لئے یہ پہلی اسائنمنٹ ہے ۔ میر ے لئے اہم چیز یہ ہے کہ سرفراز نے کا فی کارنامے سرانجام دیئے ہیں، سرفراز تین سال سے کپتانی کررہا ہے اور میں سمجھتاہوں کہ اس کی کارکردگی بطور کھلاڑی بہت اچھی ہے ، ٹی 20میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ سرفراز کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور اس سے ٹیم کی کارکردگی میں بھی بہتری آئیگی، سرفراز احمد اور بابر اعظم کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جب اہم کھلاڑی اور ٹاپ باﺅلر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کریں تو پھر کپتان کو ذمہ دار ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ غلطیاں کم کرنے سے بہتری آسکتی ہے اور مجھے امید ہے کہ بہتری آئیگی ۔ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کا ذمہ دار اکیلے کپتان کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرفراز کی اپنی کارکردگی اچھی رہی تو ٹیم اچھا کھیلے گی، سرفراز کے ساتھ میرا کام بہت اہم ہوگا ۔محمد یوسف کی تنقید کے حوالے سے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یوسف بھائی کی اپنی زبان ہے اور وہ جو چاہیں بول سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store