سری لنکا کی 10 کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان سے انکار،راولپنڈی ایکسپریس آگ بگولہ، تفصیل جانیے اس خبر میں

سری لنکا کی 10 کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان سے انکار،راولپنڈی ایکسپریس آگ بگولہ فائل فوٹو سری لنکا کی 10 کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان سے انکار،راولپنڈی ایکسپریس آگ بگولہ

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ پاکستان سے انکار پر انہیں وہ وقت یاد دلایا ہے جب مشکل وقت میں پاکستان نے سب سے آگے بڑھ کر سری لنکا کی مدد کی تھی۔

ٹوئٹر پرشعیب اختر نے کہا کہ انہیں پاکستان آنے سے انکار کرنے والے 10 سری لنکن کرکٹرز کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہی سری لنکن کرکٹ کی سب سے بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔

 شعیب اختر نے بتایا کہ حال ہی میں جب سری لنکا میں ایسٹر دھماکے ہوئے تو ہم نے اپنی انڈر 19 ٹیم کو وہاں بھجوایا ، اور یہ پہلی انٹرنیشنل ٹیم تھی جو سری لنکا میں کھیلنے کیلئے گئے۔

 

 

 شعیب اختر نے مزید کہا یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی 1996 کے ورلڈ کپ کو بھول جائے جب آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے سری لنکا میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

پاکستان نے انڈیا کے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ ٹیم بنائی اور کولمبو میں دوستانہ میچ کھیلا۔
شعیب اختر نے کہا کہ ہم سری لنکا کی طرف سے ان احسانات کے بدلے کی توقع رکھتے ہیں ، ان کا بورڈ تعاون کر رہا ہے ، کھلاڑیوں کو بھی تعاون کرنا چاہیے۔

 

 خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں نے پاکستان میں شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store