رافیل نڈال نے میدان مار لیا

رافیل نڈال فائل فوٹو رافیل نڈال

رافیل نڈال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 19 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا۔

اسپین کے رافیل نڈال نے پانچ گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد روس کے ڈینیل مدویدو کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ فلشنگ میڈوز نیویارک میں کھیلا گیا سال کے آخری گرینڈ سلم یو ایس اوپن کا فائنل اسپین کے رافیل نڈال اور روس کے ڈینیل مدویدو کے درمیان ہوا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور یہ میچ 4 گھنٹے 51 منٹ تک جاری رہا۔ اعصاب شکن مقابلے کے بعد اسپین کے رافیل نڈال نے ڈینیل کو پانچ سیٹ کے ہیروئک اسپیل کے بعد شکست دے کر اپنا 19واں بڑا ٹائیٹل حاصل کیا۔

رافیل نڈال کی جیت کا اسکور سات پانچ، چھ تین، پانچ ساتھ، چار چھ اور چھ چار رہا۔ یو ایس اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد رافیل نڈال نے سخت حریف ثابت ہونے والے روسی کھلاڑی ڈینینل مدویدو کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

 

install suchtv android app on google app store