حارث سہیل کو ڈرانے والا بھوت منظر عام پر آگیا

پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان فائل فوٹو پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل کو کسی شریر بھوت نے ڈرادیا، اور جب دوسرے کھلاڑی اس واقعے کو بھولنے کی کوشش کر رہے تھے تو ایک دفعہ پھر یہ بھوت ایک اور کھلاڑی کے سانے آ کھڑا ہوا۔  میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بیٹسمین صہیب مقصود نے بتایا کہ حارث سہیل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے کچھ دن بعد ہی ایک ایسا ہی واقعہ فاسٹ باﺅلر بلاول بھٹی کے ساتھ پیش آگیا۔

صہیب مقصود نے بتایا کہ بلاول بھٹی رات کے وقت کوئی ڈراﺅنا خواب دیکھ کر چلاتے ہوئے اپنے کمرے سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ ان کے قریب ترین واقع کمرہ باﺅلر محمد عرفان کا تھا لہٰذا وہ اسی کمرے کی طرف بھاگے۔ جب کمرے کا دروازہ کھلا تو بلاول بھٹی نے اپنے سامنے عجیب و غریب صورت والی ایک دیوقامت مخلوق کو کھڑا پایا، جسے دیکھ کر ان کی چیخیں مزید بلند ہوگئیں۔

صہیب نے وضاحت کی کہ محمد عرفان اپنی رنگت کے تحفظ کے لئے رات کو مختلف کریموں کا مکسچر منہ پر مل کر سوتے ہیں، لہٰذا یہی وجہ تھی کہ بلاول بھٹی انہیں دیکھ کر مزید خوفزدہ ہوگئے، جبکہ ان کے غیر معمولی قد و قامت نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب یہ کہانی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو پتہ چلی تو وہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store