سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر کی وفات کے بارے میں کمار سنگاکارا نے کھلم کھلا کیا کہہ دیا؟

معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر فائل فوٹو معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر

معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر عبد القادر 63 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے، سابق ٹیسٹ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ان کے داماد کرکٹر عمر اکمل کے بھائی کرکٹر کامران اکمل نے انتقال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

عبدالقادر کے اچانک انتقال پر ہر مکتبہ فکر کے شخص کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ملکی کھلاڑی ان کے اہل خانہ کیساتھ اظہار تعزیت کر رہے ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بھی افسردہ ہیں اور ان کیلئے تعزیتی پیغام جاری کئے جا رہے ہیں۔ سری لنکا کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی عبدالقادر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

کمار سنگاکارا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ”عبدالقادر کی اچانک موت پر بہت دکھی ہو اور ان کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایک چیمپین اور لیجنڈ ابدی نیند سو گیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالقادر 15ستمبر 1955کو پیدا ہوئے اور پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ 1977ءمیں انگلینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 1983ءمیں کھیلا۔ ان کو دنیائے کرکٹ میں جادوگر کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ ان کے سوگواران میں بچے اور بیوی شامل ہیں جبکہ وہ معروف کرکٹر عمر اکمل کے سسر تھے۔

install suchtv android app on google app store