انگلش کپتان جو روٹ نے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، شرمناک ریکارڈ توڑ ڈالا

انگلش کپتان جو روٹ فائل فوٹو انگلش کپتان جو روٹ

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے صفر کی خفت سے دوچار ہو کر 42 برس پرانا منفی ریکارڈ برابر کر دیا۔

مایوس کن پرفارمنس کی وجہ سے جو روٹ نے ہیڈنگلے میں 42 برس پرانا منفی ریکارڈ بھی برابر کر دیا اور ہیڈنگلے میں ایشز ٹیسٹ میں بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹنے والے چوتھے میزبان کپتان بن گئے۔

اس سے قبل آخری مرتبہ اس میدان پر 1977ءمیں انگلش کپتان مائیک بیریئرلی صفر پر آﺅٹ ہوئے تھے جبکہ ان سے قبل 1953ءمیں لیونارڈ ہوٹن اور 1938ءمیں والٹر ہیمنڈ بھی اس شرمندگی سے دوچار ہوچکے، ہیزل ووڈ نے چھٹی بار جوئے روٹ کو اپنا شکار بنایا۔

install suchtv android app on google app store