پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے پروفیشنل مینجر کی تلاش شروع کردی

قومی ٹیم کے لیے پروفیشنل مینجر کی تلاش پی سی بی نے شروع کر دی ہے  فائل فوٹو قومی ٹیم کے لیے پروفیشنل مینجر کی تلاش پی سی بی نے شروع کر دی ہے

قومی ٹیم کے لیے پروفیشنل مینجر کی تلاش پی سی بی نے شروع کر دی ہے  اور پی سی بی نے اب ویب سائٹ سے طلعت علی نام بھی ہٹادیا ہے, طلعت علی کا معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا.

پی سی بی حکام اب صرف ایک مینیجر کو ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنانے کے خواہش مند ہیں، جو تمام پروفیشنل ذمہ داریاں نبھاسکے، موزوں امیدوار ملنے کی صورت میں ایسوسی ایٹ مینجر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق مینیجر طلعت علی طویل عرصہ تک یہ ذمہ داریاں نبھاتے رہے، ورلڈ کپ کے بعد وہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ انہوں نے ٹیم کارکردگی اور ڈسپلن کے حوالےسے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کردی تھی۔

قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لیے 26 مارچ تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، اس کے ساتھ بورڈ ایک ماہر مینجر کا تقرر بھی کرے گا جس کے لیے دو تین نام زیر گردش ہیں۔ قابل بھروسہ اور موزوں امیدوار سامنے نہ آسکنے پر مینیجر کے عہدے کے لیے بھی اشتہار دیا جاسکتا ہے۔

انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا نام ویب سائیٹ سے غائِب کیا گی اتھا۔

اپ ڈیٹ ویب سائٹ کے مطابق کپتان سرفراز احمد بدستور ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے کپتان ہیں۔ قومی ٹیم کے کوچنگ سٹاف میں دو غیر ملکی کوچز کے نام بھی تاحال موجود ہیں۔ ان میں فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store