شائقین کرکٹ کیلئے بڑا سرپرائز، آئی سی سی نے کر دیا اہم اعلان

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا فائل فوٹو آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کر دیا جس کے تحت ٹیمیں 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

پاکستان 2020 تین تین میچز پر مشتمل تین سیریز کھیلے گا جن میں دو اووے اور ایک ہوم سیریز ہو گی جبکہ سال 2021 میں قومی ٹیم چار سیریز کھیلے گی اور سال 2022 میں مارچ کے مہینے میں قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔

کرکٹ سوپر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن مئی 2020 سے لے کر مارچ 2022 تک کھیلا جائے گا جس میں 13 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ تمام ٹیمیں ان دو سالوں کے دوران ہوم اور اووے کی بنیاد پر تین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل آٹھ سیریز کھیلیں گی۔

 

install suchtv android app on google app store