سرفراز نواز کے بیان پر پی سی بی حیران

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز فائل فوٹو سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے کسی غیر ملکی کوچ کی خدمات نہ لے۔

سرفراز نواز نے پی سی بی پر اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو قائد اعظم ٹرافی جیسے فرسٹ کلاس ایونٹ میں نہیں تو کم از کم قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں کھیلنے کی اجازت دے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے غیر ملکی کوچز طویل عرصے کے لیے پاکستان میں بہت کم قیام کرتے ہیں جو ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ غیر ملکی کوچز ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلنے والے کھلاڑیوں اور ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مختلف شہروں میں زیادہ سفر کے لیے بھی راضی نہیں ہوتے۔'

اس لیے کوئی غیر ملکی کوچ پاکستان کی کرکٹ میں بہتری کے مقصد کو پورا نہیں کر سکتا اور یہ اسی صورت میں پورا ہو سکتا ہے جب اس جانب مستقل توجہ دی جائے، اسی وجہ سے میرا خیال ہے کہ باصلاحیت و قابل پاکستانیوں کی ہیڈ کوچ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور باؤلنگ کوچز کے طور پر خدمات لی جانی چاہیئں۔

 

install suchtv android app on google app store