محمد حفیظ پی ایس ایل کے کپتان مقرر، کونسی ٹیم کی سربراہی کریں گے؟

محمد حفیظ پی ایس ایل کے کپتان مقرر فائل فوٹو محمد حفیظ پی ایس ایل کے کپتان مقرر

محمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 2019 کے لیے کپتان مقرر کرنے کا باقاعدہ اعلان کل (اتوار ) متوقع ہے۔

محمد حفیظ کو لاہور قلندرز کا کپتان مقرر کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کل لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرنے والے آل رانڈر محمد حفیظ اب نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم کی جگہ لاہور قلندر کی قیادت سنبھالیں گے۔ گزشتہ ایونٹس میں ناکامیوں سے دوچار رہنے والی فرنچائز نے اس بار پاکستانی کرکٹر کو قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store