حسن علی کی شادی سے متعلق پھیلی گئی قیاس آرائیاں درست

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی فائل فوٹو پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کی تاریخ اور تفصیلات طے نہیں ہوئی، دونوں خاندان 20 اگست کو ملاقات کرینگے۔ شادی کی بہت خوشی ہےاور بھابھی کیلئے کپڑوں کی خریداری بھی شروع کردی ہے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کے بھائیوں صنم اور خرم کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو گھر والے بات چیت کیلئے جا رہے ہیں، انڈیا سے بھی فیملی آرہی ہے، حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے، والدین کی بہت عزت کرتا ہے۔ حسن علی کے بھائیوں کا مزید کہنا تھا کہ حسن والدین کی رضا مندی سے سب کچھ کریں گا، والدین کو اگر لگا کہ شادی نہیں کرنی تو وہ والدین کی بات نہیں ٹالیں گے۔

دونوں کے گھر والے ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا یا شادی۔  انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے بھائی کی شادی کی بہت خوشی ہے، بھابھی کیلئے لہنگے دیکھ رکھے ہیں۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store