سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے محمد عامر سے متعلق بڑی بات کر دی، انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا

سعید اجمل فائل فوٹو سعید اجمل

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی خواہش ظاہر کر دی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کپتان کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں، اگر کپتان تبدیل کرنا بہت ضروری ہے تو بابر اعظم اچھے امیدوار ثابت ہو سکتے ہیں،کپتان بناتے وقت اچھی پرفارمنس ذہن میں ہونی چاہیے، نہ کہ انگلش بولنے کو اہمیت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لے لی وہ ابھی کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سعید اجمل نے پہلی اگست سے شروع ہونے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کرانے کا اچھا فیصلہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store