ورلڈکپ: بھارت نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

  • اپ ڈیٹ:
سری لنکا بمقابلہ بھارت فائل فوٹو سری لنکا بمقابلہ بھارت

عالمی کپ میں اپنے آخری میچ میں سری لنکا اپنے حریف  بھارت سے ہار گیا

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے زیر اہتمام جاری ورلڈکپ2019 کا 44 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اس ٹورنامنٹ میں دوسرے نمبر کی ٹیم ہے اس نے ابھی تک 8 میچ کھیلے لیکن کوہلی الیون کے 13 پوائنٹس ہیں۔

سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر لیکن آج کے میچ میں اسے پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن دلا سکتی ہے۔ لنکن ٹائیگرز نے اب تک آٹھ میں سے تین مقابلے ہارے، تین جیتے اور دو بارش کی نذر ہوگئے۔

بھارت نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے لیکن آج کے ٹاکرے میں فتح اسے پہلی پوزیشن پر لے جائے گی بشرطیکہ دفاعی چمپئن کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مات ہو جائے۔ کوہلی الیون بھی اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا آخری میچ کھیل رہی ہے۔

آج کا دوسرا مقابلہ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں ہوگا۔

کرکٹ کے اس عالمی کپ میں دفاعی چیمپئن نے 8 مقابلوں میں حصہ لیا اور سات میچ جیت پر 14 نمبر حاصل کیے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن ہے۔

ورلڈکپ 2019 کے 44ویں میچ میں اگر بھارت کو شکست ہوگئی تو پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے میں کوہلی الیون میزبان ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔

اس ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں صرف چار ٹیمیں پہنچ سکی ہیں جن کا شیڈول آج ہونے والے مقابلوں سے طے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store