سرفراز بنگلادیش کے خلاف 500 رنز اور معجزہ ہونے کیلئے پرامید

  • اپ ڈیٹ:
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 500 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کریں گے بنگلا دیش کے خلاف میچ جیتیں، اگر نصیب میں ہوا تو کو ئی معجزہ ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈکپ کا اختتام اچھے نوٹ پر کرنا چاہتے ہیں، ہم چار میچز ضرور ہارے ہیں لیکن ہم نے جس انداز میں کم بیک کیا اس کے بعد اگر ہم اگلے مرحلے میں نہیں گئے تو مایوسی ہو گی۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن بعد میں ہم نے بہت اچھا کم بیک کیا، شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی، عامر اور وہاب کے کم بیک ہمارے لیے مثبت پہلو ہیں۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ آسٹریلیا والا میچ ایسا تھا جس میں ہماری پوزیشن کافی اچھی تھی، وہ میچ ہم جیت سکتے تھے۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز والا میچ بھی ہمیں بھاری پڑ گیا جب کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچز پر وکٹ اتنا آسان نہیں تھا۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم حتمی ٹیم کا اعلان پچ کی صورت حال دیکھ کر کریں گے۔

install suchtv android app on google app store