انٹرنیشنل ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مکمل، غیر ملکیوں کی بڑھتی دلچسپی

انٹرنیشنل ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے فائل فوٹو انٹرنیشنل ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے

انٹرنیشنل ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، دوسرے مرحلے میں سائیکلسٹ راکا پوشی ویو پوائنٹ سے ڈوئیکار ہنزہ سینتیس کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور جگہ جگہ پر سائیکلسٹ کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ٹورڈی خنجراب سائیکل ریس کے دوسرے ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔

سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے کو ٹائم ٹریل کہا جاتا ہے۔ دوسرے مرحلے میں سائیکلسٹ کو انفرادی طور پر ہر ایک منٹ کے وقفے کے بعد بھیجا جاتا ہے، جس میں ہر سائیکلسٹ کے انفرادی ٹائم کو نوٹ کیا جاتا ہے۔

ریس کا دوسرا مرحلہ پینتیس کلو میٹر فاصلے پر محیط ہے جبکہ سائیکل ریس کا تیسرا اور چوتھا مرحلہ تراسی تراسی کلو میٹر فاصلے پر مشتمل ہے۔

ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس سطح سمندر سے 4900فٹ کی بلندی سے شروع ہوئی ہے جو 15397 فٹ کی بلندی پر اختتام پذیر ہو گی۔

سائیکل ریس میں چاروں صوبوں وفاق اور گلگت بلتستان سے کل تیرہ ٹیموں کے نوے اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ ٹور ڈی خنجراب ریس میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ سائیکل ریس گلگت سے پاک چین سرحد خنجراب زیرو پوائنٹ تک چار مراحل پر مشتمل ہوگی۔

ریس کا مقصد پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا ہے۔

install suchtv android app on google app store