92کے ورلڈ کپ میں بھی ہمارے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا: وسیم اکرم

 سابق کپتان وسیم اکرم فائل فوٹو سابق کپتان وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 92کے ورلڈ کپ میں بھی ہمارے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کوئی میچ نہیں ہارا تھا ،برمنگھم میں 250 کا سکور اچھا ہو گا ،امید ہے ٹیم وکٹ کو اچھا پڑھے گی۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر کسی نے سرفراز کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو سراہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سینئر پلیئر کو ڈراپ کرنا مشکل ہوتا ہے،حارث سہیل کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کی چھٹی دی گئی،وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کا وننگ کامبی نیشن کافی اچھا رہا ، کپتان کوعمادوسیم کی جگہ بیٹنگ پر آنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ فینز کو خوش دیکھ کر بہت اچھا لگا، سب یہاں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے موجود تھے، لوگوں کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ لارڈز نہیں لاہور میں کھیل رہے ہیں، وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم نے تمام تنقید کا بہترین جواب دیاکیونکہ تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہے،انہوں نے کہا کہ فیلڈنگ میں کافی مسئلہ ہواہے، ٹیم کو کیچزکا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store