1992ءکے ورلڈکپ میں بھی پاکستان نے اپنا چھٹا میچ 48 رنز سے جیتا تھا لیکن مین آف دی میچ کون تھا؟ دلچسپ اور حیران کن حقیقت

ورلڈکپ  1992 فائل فوٹو ورلڈکپ 1992

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے اہم مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں ایک مرتبہ پھر روشن کر دی ہیں۔ اس میچ کے ہیرو حارث سہیل ہیں جنہوں نے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ایک دلچسپ بحث شروع ہو گئی ہے اور 1992ءکے ورلڈکپ کے ساتھ مماثلت کا سلسلہ چل نکلا جو حیران کن طور پر ہر میچ میں ہی ساتھ رہا اور جیسا 92 کے ورلڈکپ میں ہوتا رہا ویسا ہی اس ٹورنامنٹ میں بھی ہو رہا ہے حتیٰ کہ جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے میچ کی بھی 92 کے ورلڈکپ کیساتھ مماثلت نکل آئی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کیخلاف چھٹا میچ کھیلا اور 49 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ حارث سہیل نے انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 89 رنز بنائے جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

حیران کن امر یہ ہے کہ 1992ءکے ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنا چھٹا میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا جس میں 48 رنز سے کامیابی حاصل کی اور عامر سہیل کو اس میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جنہوں نے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔

install suchtv android app on google app store