ورلڈ کپ: سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے فائل فوٹو سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

 آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 27 ویں میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میزبان ٹیم انگلینڈ نے ٹورنامنٹ میں اب تک 5 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 4 میں فتح اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر یہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم نے بھی 5 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 1 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچ بارش کے باعث متاثر ہوئے اور پوائنٹس ٹیبل پر یہ چھٹے نمبر پر ہے۔

میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیمز وینس، جونی بیرسٹو، جو روٹ، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کوشل پریرا، اویشکا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، تھیسارا پریرا، جیون مینڈس، دھنانجیا دی سلوا، ایسورو اوڈانا، لاستھ ملنگا اور نووان پرادیپ شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store