کوچ، سلیکٹر بدلنے سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں فرق نہیں آئے گا: وسیم اکرم

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم فائل فوٹو پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم

پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ملک میں اگر ٹیلنٹ ہو گا تو چلے گا ورنہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کوچ بدلنے اور سلیکٹر بدلنے سے کیا ہوگا؟ کھلاڑی تو یہی ہیں، اگر کوئی ٹیلنٹ ہے تو ہی سامنے آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ کسی فرسٹ کلاس پر 10،15 سال سے کسی نے کوئی توجہ نہیں دی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں سفارشی ہیں یا نہیں؟ مجھے معلوم نہیں لیکن ملک میں اگر ٹیلنٹ ہو گا تو چلے گا کیونکہ سفارشی آگے نہیں جا سکتا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 15 سال فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ ہے، بورڈ فرسٹ کلاس پر پیسہ لگائے، اس پر توجہ دے اور نظر بھی رکھے۔

install suchtv android app on google app store