پاک بھارت ٹاکرے پر خورشید شاہ کا دلچسپ تبصرہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اور پاکستانی بولر محمد عامر فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ اور پاکستانی بولر محمد عامر

کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوںگے، پاک بھارت ٹاکرے پر شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، پاک بھارت میچ نے نا صرف کرکٹ کے چاہنے والوں کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے بلکہ سیاستدان بھی بے صبری سے میچ کا انتظار کررہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دعاہے ان شاءاللہ آج بھارت کے خلاف کامیابی ملے گی، انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس بہترین بولرز اور بیٹسمین ہیں، عامر جیسا بولر ہمارے پاس ہے، خواہش ہے عامر اچھی کارگردگی دکھائے اور مین آف دی میچ بنے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ کپتان سرفراز اچھا بیٹسمین بھی ہے ،اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store