وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ ۔۔۔ سینیٹر فیصل کا قومی کرکٹ ٹیم کو پیغام

وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے افغانستان سے پاکستانی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں۔

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سینیٹر فیصل جاوید کا ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ گیم میں شکست سے نہیں بلکہ دل برداشتہ ہونے سے تباہی آتی ہے، شکست سے سیکھ کر آپ زیادہ مضبوط ہو سکتے ہیں‘‘۔

سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے

install suchtv android app on google app store