میں بھی آرہا ہوں لیگ کھیلنے، بچوں کو بھی تو پتہ چلے تیزی ہوتی کیا ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے قبل اپنے مداحوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ واپس آرہے ہیں اور اب وہ بھی لیگ کھیلیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ 'ہیلو! 14 فروری کی تاریخ ہوگی، اپنے کیلنڈرز پر مارک کرلیں، میں بھی آرہا ہوں اس بار لیگ کھیلنے، آخر ان بچوں کو بھی تو پتہ چلے کہ تیزی ہوتی کیا ہے'۔

مزید جانئیے: براوو نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ ہی بدل دیئے، ویڈیو ضرور دیکھیں

اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے مزید کہا کہ 'آج کل کے جو بچے ہیں انہیں لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے، اور انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کرسکتے ہیں'۔

install suchtv android app on google app store