آل راونڈرعبدالرزاق پھٹ پڑے کہتے ہیں سیمی فائنل میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کا نہیں حفیظ کا تھا کیونکہ وہ خود کو وسیم اکرم سے بڑا کپتان سمجھتے ہیں۔
عبدالرزاق نے کہا ٹیم میں ہوتا تو سری لنکا کے خلاف میچ جتوا دیتا کیونکہ سری لنکن میری موجودگی سے ڈر رہے تھے۔ رزاق کا کہنا تھا محمد حفیظ خود کو وسیم اکرم سے بڑا کپتان سمجھتے ہیں سیمی فائنل میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کا نہیں انکا ہی تھا۔ انکا مزید کہنا تھا فٹنس برقرار ہے مزید 2 سے 3 سال تک ٹی ٹوئنٹی کھیلوں گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کپتان کو اپنی نااہلی تسلیم کرنی چاہیے ٹیم میں شامل نہیں کرنا تھا تو رزاق کو ساتھ کیوں لے کر گئے تھے۔ انکا مزید کہنا تھا ٹیم کی کارکردگی کے متعلق کپتان کا بیان افسوس ناک ہے۔