16سالہ نیپالی کرکٹر نے ففٹی بناکر ٹنڈولکر اور آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

نیپال کے روہت پاؤڈیل  اور شاہد آفریدی فائل فوٹو نیپال کے روہت پاؤڈیل اور شاہد آفریدی

نیپال کے روہت پاؤڈیل نے سچن ٹنڈولکر اور شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔

روہت پاؤڈیل نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 16 برس اور 146 برس کی عمر میں نصف سنچری بنائی،روہت نے 58 بالز پر 55 کی اننگز سے اپنی ٹیم کی میزبان سائیڈ پر 145 رنز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں کم عمری میں ففٹی کا اعزاز ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنھوں نے پاکستان کے خلاف 16 سال اور 213 دن کے عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا،ون ڈے کرکٹ میں شاہد آفریدی نے 16 برس اور 217 دن کی عمر میں یہ اعزاز پایا۔

مجموعی طور پر یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹر جوہمیری لوگٹین برگ کے پاس ہے جنھوں نے 14 برس کی عمر میں ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں میں ففٹیز جڑی تھیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store