ٹیل اینڈرز کے ساتھ چھوڑ جانے پر بابر اعظم کا اظہار مایوسی

 بابر اعظم فائل فوٹو بابر اعظم

ٹیل اینڈرز کے ساتھ چھوڑ جانے پر بابر اعظم نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

نیوزی لینڈ سے ابوظبی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں اچھی فارم میں تھا، ٹیل اینڈرز سے کہا کہ جلد بازی نہ کرنا لیکن وہ ساتھ چھوڑ گئے، کریز پر قیام طویل کرنے میں کامیاب ہوتے تو شاید میں سنچری مکمل کر لیتا۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر بیٹسمینوں نے سیٹ ہونے کے بعد وکٹیں گنوائیں تو یہ ان کی اپنی غلطیاں تھیں، پچ سلو ہوتی جا رہی ہے، مزید بھی ہوگی،ہم کیویز کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹاپ آرڈر جبکہ ٹیسٹ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ میں اس حوالے سے کبھی نہیں سوچتا، ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی بھی نمبر پر بھیجا جائے میری کوشش ہوتی ہے کہ سو فیصد کارکردگی دکھاؤں۔

فیورٹ فارمیٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں تینوں طرز کی کرکٹ پسند کرتا ہوں، صرف ہر فارمیٹ کے مطابق اپنے انداز میں تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔

install suchtv android app on google app store