ایشین بریڈمین مشہور عظیم بلے باز ظہر عباس عارضہ قلب میں مبتلا

 ایشین بریڈمین مشہور عظیم بلے باز ظہر عباس عارضہ قلب میں مبتلا فائل فوٹو ایشین بریڈمین مشہور عظیم بلے باز ظہر عباس عارضہ قلب میں مبتلا

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور عظیم بلے باز ظہر عباس عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔

ظہیر عباس کو دل میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ایک طویل آپریشن ہوا جس میں ان کی اینجیوگرافی کی گئی اور ان کے دل میں 2 اسٹنٹ بھی ڈالے گئے۔

ظہیر عباس کو آپریشن کے بعد دل کے عارضے کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (سی سی یو) میں منتقل کردیا گیا۔

میڈیا میں جاری خبروں کے مطابق ظہیر عباس کے بھائی کا کہنا ہے کہ 71 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو 12 اکتوبر کو دل میں تکلیف کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بغیر کوئی دیر کیے اینجیو گرافی کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ظہیر عباس کے دل کی شریانیں بند ہوچکی تھیں۔

آپریشن کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں کئی مسائل کا سامنا تھا لیکن اب انہیں سی سی یو منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت میں بدستور بہتری آرہی ہے۔

ظہیر عباس کے بھائی نے ایشین بریڈمین کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store