امام الحق زخمی ہوکر آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

 امام الحق فائل فوٹو امام الحق

دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران امام الحق کی انگلی زخمی ہوگئی، اوپنر کینگروز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق اوپنر کے بائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 16اکتوبر سے ابوظبی میں شروع ہوگا۔

اس کے بعد 24 سے 28 اکتوبر تک کینگروز کیساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جانا ہیں لیکن امام الحق اس فارمیٹ کیلیے اسکواڈ کا حصہ نہیں، اس لئے انہیں وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

اوپنر نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 76، دوسری میں 48رنز بنائے تھے۔

install suchtv android app on google app store