ناروے آرکٹک سائیکل ریس ، پہلا مرحلہ نیدرلینڈ کے نام

ناروے آرکٹک سائیکل ریس فائل فوٹو ناروے آرکٹک سائیکل ریس

ناروے میں آرکٹک سائیکل ریس کا پہلا مرحلہ نیدر لینڈز کے میتھیو نے جیت لیا ہے۔ ناروے کے خوبصورت ٹریک پر آرکٹک ریس کا پہلا مرحلہ منعقد ہوا۔

ایونٹ کے آغاز میں ہی تیز رفتاری کے باعث ایک سائیکلسٹ گر گیا، سائیکل سوار ایک دوسرے پر برتری کیلئے پرجوش نظر آئے۔

نیدر لینڈز کے میتھیو نے بہترین پرفارمنس دکھائی، انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے، 50 منٹ اور 19 سیکنڈز میں عبور کر کے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

install suchtv android app on google app store