کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کے حالیہ اقدامات حوصلہ افزا ہیں، سرفراز احمد

سرفراز احمد فائل فوٹو سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ایشیا کپ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی کے حالیہ اقدامات حوصلہ افزا ہیں۔

فضل محمود نیشنل انٹر کلب ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کےدوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کے فروغ کے لئے پی سی بی نے اہم اقدام کئے ہیں اور سٹار کھلاڑیوں کے کلب کرکٹ کھیلنا اچھی چیز ہے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ہماری ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے مگر بھارتی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔

عمران خان کے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بہتری آئے گی تاہم کپتان سے درخواست ہے کہ وہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم نہ کریں۔

install suchtv android app on google app store