چوتھے آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلے میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان آر پریما داسا کرکٹ سٹیڈیم کولمبو میں اہم میچ جاری ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے جس پر پاکستانی شاہین میدان میں اتر کر بیٹنگ کررہے ہیں
دوسرا اور سپر ایٹ کا آخری میچ بھارت اورجنوبی افریقہ کے درمیان اسی میدان پرکھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔
اس کے بعد میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کا لائن اپ مکمل ہوجائیگا۔ گروپ ون سے سری لنکا اور گروپ ٹو سے آسٹریلیا کی ٹیم سر فہرست ہے ، اتوار تک دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں دو دو میچ کھیلے اور دونوں جیت کر اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پر ہیں۔پاکستان ٹیم اپنے گروپ کا آخری میچ منگل کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جو اس اعتبار سے بہت اہم ہوگا کہ پاکستان کی ٹیم فتح کی صورت میں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور تک رسائی حاصل کرسکتا ہے اور ہار کی صورت میں پاکستان میگا ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 اکتوبر کو دوسرا سیمی فائنل 5 اکتوبر جبکہ فائنل معرکہ 7 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔