پی ایس ایل تھری کے لیے کمنٹری پینل کا انتخاب

پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل میں 3 نئے نام شامل پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل میں 3 نئے نام شامل

پی ایس ایل تھری کے لیے کمنٹری پینل کا انتخاب کر لیا گیا، پہلے 2 سیزنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز کو لایا گیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کے ساتھ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازید خان شامل ہیں جب کہ بعد ازاں انہیں سابق آسٹریلوی اسٹارز مائیکل سالٹر اور ڈیمن فلیمنگ بھی جوائن کریں گے، ویسٹ انڈیز کے سابق اوپننگ بیٹسمین ڈیرن گنگا بھی پی ایس ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا، 2 پلے آف میچز لاہور جب کہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

install suchtv android app on google app store