پاکستان ٹیم کے کپتان سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے پر شکرگزار

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد

پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پرشکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ لاہور پہنچنے پر دونوں ٹیمیں خوش ہیں۔ سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا نے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔

متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپسی کے بعد ہوٹل پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے پر پوری قوم خوش ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان آنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سرفراز کا کہنا ہے کہ لاہور پہنچنے پر دونوں ٹیمیں خوش ہیں۔ شائقین دونوں ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

سری لنکن کپتان تھیسارا پریرا نے شاندار استقبال پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ دوبارہ پاکستان آکر خوشی محسوس کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store