نئی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے پاکستان چھٹے نمبر پر آگیا

جنوبی افریقہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا فائل فوٹو جنوبی افریقہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

آئی سی سی ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ، جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ پاکستان 95 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس میں جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ پاکستان 3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بالنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلےنمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھومرا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔

install suchtv android app on google app store