Thu 14 December 2017

یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ پر آمادہ

یونس خان یونس خان

پاکستان کے سینئر بیٹسمین یونس خان نے افغان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال نے کہا کہ بیٹنگ کوچ کے لیے پاکستانی کرکٹر یونس خان سے بات چیت جاری ہے۔

ابھی ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اچھے کھلاڑیوں کی خدمات اپنی ٹیم کی تربیت کے لیے حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ یونس خان نے اس ذمہ داری کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

عاطف مشال کا کہنا تھا کہ نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں افغان ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا ممکن نہیں، اگر کسی تیسرے ملک میں کھیلیں تو بہتر ہوگا۔ اس حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان نے دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔

اگر سینئر بیٹسمین کا معاہدہ ہو گیا تو وہ افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دینے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔

اس سے قبل پی سی بی کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کبیر خان یہ فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Leave a comment

Make sure you enter all the required information, indicated by an asterisk (*). HTML code is not allowed.