آئی سی سی نے اگست کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردیا۔
سری لنکا کے بیٹر سونال ڈینوشا نے اگست کا مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کرلیا،سونال ڈینوشا نے بھارت کےخلاف دو ٹیسٹ میچزمیں تین سنچریاں اسکورکی تھیں،وہ پہلی بار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے،ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے اولی رابنسن اور بنگلادیش کے حسن محمود بھی نامزد تھے۔
دوسری جانب ویمنز پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ آئل آف مین کی کپتان لوسی بارنیٹ نےجیت لیا،لوسی بارنیٹ آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ ایوارڈجیتنےوالی آئل آف مین کی پہلی کھلاڑی بن گئیں،ویمنز ایوارڈ کے لیے تھائی لینڈ کی سلی پورن لاؤمی اور ننّاپٹ کونچارونکینائی بھی نامزد تھیں