پی ایس ایل سے پہلے کراچی کنگز کی تیاریاں تیز

کراچی کنگز کے کھلاڑی میر حمزہ نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے فائل فوٹو کراچی کنگز کے کھلاڑی میر حمزہ نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

کراچی کنگز کے کھلاڑی میر حمزہ نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پریکٹس اچھی جا رہی ہے اور ہمیں وارم اپ میچ بھی مل گیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کو میچ پریکٹس کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے زیادہ پریکٹس نہیں ہو سکی، تاہم اب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل ٹیم کو بھرپور تیاری کا موقع مل رہا ہے۔

کپتان ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میر حمزہ نے کہا کہ ان کا اس سیزن میں بھی کپتان ہونا ٹیم کے لیے مثبت بات ہے، وہ کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں اور ایک بہترین لیڈر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلمان علی آغا کی صورت میں ٹیم کو مڈل آرڈر میں ایک اچھا آل راؤنڈر ملا ہے، جو بیٹنگ کے ساتھ بولنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں اور لمبی اننگز بھی کھیلتے ہیں۔

میر حمزہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت اپنی فرنچائز کے لیے کھیلنے پر مکمل توجہ مرکوز کیا ہوا ہوں اور کوشش ہے کہ بہترین کارکردگی پیش کروں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ میں دو نئی ٹیموں کے اضافے سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور مقابلہ مزید سخت ہو جائے گا، جبکہ موسم کا میچز پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store