یوراج سمرا کی شاندار 110 رنز کی سنچری کی بدولت کینیڈا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو 174 رنز کا ہدف دے دیا، میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔
کینیڈا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کا آغاز یوراج سمرا اور دلپریت باجوہ نے کیا اور ٹیم کو پراعتماد آغاز فراہم کیا۔ دلپریت باجوہ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم یوراج سمرا نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میدان مار لیا۔
یوراج سمرا نے 65 گیندوں پر 6 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے شاندار 110 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو بڑے مجموعے تک پہنچایا۔ کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جمی نیشم، جیکب ڈفی اور کائل جیمیسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اب نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا نیوزی لینڈ یہ ہدف حاصل کر پائے گا یا کینیڈا ٹورنامنٹ میں بڑا اپ سیٹ کرے گا۔