بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر بھی عثمان طارق کے مداح نکلے
بھارت کے سابق کرکٹر سنجے منجریکر بھی قومی اسپنر عثمان طارق کے مداح نکلے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان طارق کے بارے میں مجھے بہت کچھ پسند آیا، ان کا وقفہ اور راؤنڈ آرم ایکشن ان کی واحد خاص بات نہیں۔
عثمان ایک ہوشیار بالر لگتے ہیں،عثمان طارق بلے باز کو آخری لمحے تک دیکھتے ہیں اور اپنی لینتھ کے مطابق گیند پھینکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عثمان طارق دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مطلوب بالر بن سکتے ہیں۔