ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اسٹار بیٹر کی بڑی خامی بے نقاب، 2021 کے بعد ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے

پاکستانی ٹیم کے ایک نمایاں اور تجربہ کار بیٹر کی کارکردگی ایک بار پھر سوالات کی زد میں آ گئی ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق قومی ٹیم کا یہ اسٹار کھلاڑی 2021 کے بعد سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی بھی فل ممبر ٹیم کے خلاف ایک بھی چھکا لگانے میں ناکام رہا ہے۔

بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میچ میں ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام نظر آیا اور سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ مذکورہ اسٹار بیٹر بھی محض 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق 2021 میں دبئی میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد سے اس بیٹر نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کسی فل ممبر ٹیم کے خلاف چھکا نہیں لگایا، جو ایک حیران کن اعداد و شمار ہے۔

شکست کے بعد سوشل میڈیا اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم میں تبدیلیوں کے مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں، جبکہ بیٹنگ حکمتِ عملی پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی اب مشکل دکھائی دے رہی ہے اور شائقین کی نظریں آئندہ میچوں پر مرکوز ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store