ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کا شکار، اسٹیو اسمتھ سری لنکا طلب

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش انجری کا شکار ہو گئے، ٹریوس ہیڈ نے قیادت سنبھال لی، اسٹیو اسمتھ بطور اسٹینڈ بائی سری لنکا طلب کر لیے گئے۔

آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر اور ٹی ٹوئنٹی کپتان Mitchell Marsh انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شرکت نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو کے R. Premadasa Stadium میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹیم کی قیادت Travis Head کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مچل مارش کو اتوار کو ٹریننگ سیشن کے دوران سائیڈ آرم تھرو ڈاؤن کے وقت گرون ایریا میں شدید چوٹ لگی، جس کے بعد وہ فوری طور پر نیٹس سے باہر چلے گئے۔

Cricket Australia کے مطابق اسکین میں اندرونی چوٹ کی تصدیق ہوئی ہے اور مارش کو مکمل آرام اور بحالی کی ضرورت ہے۔ ان کی اگلے میچ میں زمبابوے کے خلاف شرکت بھی مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔

مارش کی عدم موجودگی میں Matthew Renshaw کو پہلی بار ورلڈ کپ الیون میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ Josh Inglis کو ٹریوس ہیڈ کا اوپننگ پارٹنر بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب Steve Smith بطور اسٹینڈ بائی سری لنکا روانہ ہوں گے اور ضرورت پڑنے پر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store