پاک بھارت میچ میں بڑے بریک تھرو کا امکان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے، آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا ہے۔

بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دیے، آئی سی سی کے عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کے لیے واپس روانہ ہو گئے۔

بنگلا دیش بورڈ کے صدر بھی اپنی حکومت کو بریف کریں گے، باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آئی سی سی اور دونوں بورڈز کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔

باہمی طور پر مطالبات پر اتفاق ہوگیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ بھی حکومت سے رابطہ کرے گا۔ دوسری جانب سری لنکا اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

پاک بھارت کرکٹ میچ سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہبازشریف کریں گے، پاکستان اپنی شرائط منوا کر میچ کھیل سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store