دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف

پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔سلمان آغا 76 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دوسرے ٹی ٹوٹنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔

عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کی اننگز
آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا، صاحبزادہ فرحان ایک بار پھر بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

صائم ایوب 23 اور بابر بھی 2 رنز پر پویلین لوٹے۔ ایسے میں کپتان سلمان علی آغا نے ذمہ درانہ اور برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 40 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔

اس کے علاوہ عثمان خان نے بھی ففٹی اسکور کی اور وہ 36 گیندون پر 53 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 28 اور محمد نواز 9 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

install suchtv android app on google app store