امریکا کی رکنیت آئی سی سی نے معطل کر دی

آئی سی سی نے سخت فیصلہ دے کر امریکا کو معطل کر دیا فائل ٖفوٹو آئی سی سی نے سخت فیصلہ دے کر امریکا کو معطل کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)  سے کئے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے امریکا کی رکنیت معطل کر دی گئی ۔ 

آئی سی سی  کے مطا بق یو ایس اے کرکٹ بوڈز نے ممبر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں۔

 اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے ساتھ نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل کرنے کی مناسب پیش رفت نہیں کرسکا،معطلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مفادات اور کرکٹ کو متاثر نہ ہونے دینا اولین ترجیح ہے ۔ 

آئی سی سی کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کی قومی ٹیموں کا اولمپک گیمز 2028 کی تیاریوں سمیت آئی سی سی ایونٹس میں شرکت کا حق برقرار رہے گا اور سال 2024 کی اجلاس میں کرکٹ امریکا کو معاملات درست کرنے کے لئے ایک سال کا وقت دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store