سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی فائل فوٹو سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

شارجہ میں کھیلےگئے میچ میں  افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز  بنائے۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران  نے 65 اور صدیق اللہ نے 64 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  فہیم  اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا،  صائم ایوب نے 4  اوورز میں 18 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کے 170 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے  حارث رؤف نے 34 ، فخر زمان نے 25، سلمان آغا نے 20، صاحبزادہ فرحان نے 18رنز بنائے۔

 افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی،  راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

تین ملکی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

install suchtv android app on google app store