آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں کھیلا گیا۔ جہاں آسٹریلیا نے 173 رنز کا ہدف ایک گیند پہلے 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ ڈیوالڈ بریوس نے 53 رنز کے ساتھ شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ جبکہ رسی وین ڈیر ڈسن 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی طرف سے ناتھن ایلس نے 3، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی طرف سے کپتان مچل مارش نے 54 رنز کے ساتھ نصف سنچری اسکور کی۔ جبکہ گلین میکسویل نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا۔