ناکام دورہ ویسٹ انڈیزکے بعد قومی ٹیم دو گروپوں میں لاہور پہنچے گی

قومی ٹیم کی وطن واپسی فائل فوٹو قومی ٹیم کی وطن واپسی

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے میں شکست کے بعد دو گروپوں کی صورت میں لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کےمطابق دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ٹیم 2.1 سے سیریز میں شکست کھا گئی تھی۔

سیریز کے اختتام پر وطن واپس آنیوالے ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے پہلے گروپ میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حسن علی، فہیم اشرف اور حسن نواز کل لاہور پہنچیں گے۔

جبکہ دوسرا گروپ 16 اگست کو صبح آٹھ بجے لاہور پہنچے گا۔

واضح رہے کہ آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202 رنز سے بدترین شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی۔

install suchtv android app on google app store