ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں شریک وفد سے 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب

ورلڈ یونیورسٹی گیمز فائل فوٹو ورلڈ یونیورسٹی گیمز

جرمنی میں جاری ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب ہو گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق پاکستانی دستے میں شامل شازل احمد اور ندیم علی گزشتہ 2 روز سے نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، قومی دستے میں شامل آفیشل غائب ہونے والے ایتھلیٹس سے رابطہ کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے, تاہم دونوں ایتھلیٹس سے کوئی رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔

پاکستانی دستے کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کی تلاش جاری ہے اور ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہو سکا، دونوں ایتھلیٹس کے پاسپورٹ منیجر کے پاس ہیں، غائب ہونے والے ایتھلیٹ ساتھی کھلاڑیوں کو بتاکر نہ معلوم جگہ گئے ہیں، اگر انہیں غائب ہونا ہوتا تو بتاکر نہ جاتے۔

واضح رہے کہ ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں پاکستان کا 42 رکنی وفد شریک ہے، جس میں 25 مرد اور خواتین کھلاڑی جب کہ 17 آفیشلز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی دستے کو ورلڈ گیمز میں شرکت کے بعد 27 جولائی کو وطن واپس پہنچنا ہے۔

install suchtv android app on google app store